جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کل شام دیر گئے جنگجوؤں کی جانب سے سیکورٹی پر حملے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر ختم ہوگئی ہے۔
یہ اطلاع جمعرات کی صبح یہاں سرکاری ذرائع نے دی۔
انہوں نے
بتایا کہ ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج، سی آرپی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے کل شام مذکورہ علاقہ میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔